ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان کو عالمی ہیلتھ سنٹر بنانے کیلئے 2,23,846کروڑ روپئے مختص

ہندوستان کو عالمی ہیلتھ سنٹر بنانے کیلئے 2,23,846کروڑ روپئے مختص

Mon, 08 Feb 2021 11:41:23    S.O. News Service

بنگلورو،8؍فروری (ایس او نیوز) کانگریس میں قیادت تبدیل کرنے کی کوششیں ہورہی ہوں گی، لیکن مضبوط قیادت کے ذریعہ عمدہ انتظامیہ فراہم کررہی ریاست کی بی جے پی یونٹ نے اس قسم کی کسی تبدیلی کا ماحول نہیں ہے۔ یہ باتیں مرکزی وزیر برائے امور پارلیمان پرہلاد جوشی نے کہیں۔

بروز ہفتہ پارٹی دفتر میں طلب کردہ پریس کانفرنس میں انہو ں نے کہا کہ ہر قسم کی بات چیت کے لئے ہماری قیادت میں کھلا موقع ہے۔ کسی بھی قسم کا دکھ درج یا الجھن ہوتو اعتراض کرنے وزیر اعلیٰ یا مرکزی قائدین کے ساتھ تبادلہ خیال  کرنے کا موقع ہے۔ کسی ایک یا دو قائدین کے اعتراض پر قیادت تبدیل نہیں کی جاتی، اگر کوئی مسئلہ ہو تو ذرائع ابلاغ میں نہ لایا جائے،کیونکہ پارٹی اسٹیج پر اس کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی جی ڈی پی 2023تک تقریباً 11فیصد تک اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ملک میں جاری معاشی اصلاحات جی ڈی پی کو 11فیصد تک لے جائیں گے۔زرعی امور کے اصلاحات کے 10لاکھ کروڑ سے زائد امداد، زرعی قرضہ کی تقسیم کاری کے لئے 16.5لاکھ کروڑ روپئے دیہی علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ جات کی فراہمی کے لئے 40ہزار کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کو دنیا کا ہیلتھ سنٹر کے طو رپر تشکیل دینے کے ضمن میں 2,23,846کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔کووِڈ۔19ویکسین کی تقسیم کاری کے لئے 35ہزار کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ 17,788دیہی اور 11024شہری ہیلتھ سنٹر کے لئے آتما نربھر بھارت اسکیم کے تحت امداد جاری کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بندرگاہوں کی ترقی کے لئے 2ہزار کروڑ روپیوں کی لاگت سے پرائیویٹ حصہ داری میں لایا جارہا ہے۔7نئی اسکیمیں تیار کی گئی ہیں۔شاہراہوں کی ترقی کے لئے 1,18,101کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔بھارت مالا کے تحت 3.3لاکھ کروڑ روپئے کی لاگت سے 13ہزار کلو میٹر سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔


Share: